کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو اپنا حق لے یابادشاہ کی اطلاع کے بغیر قصاص لے
حدیث نمبر
6425
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ أَنَّ الْأَعْرَجَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ إِنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ نَحْنُ الْآخِرُونَ السَّابِقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَبِإِسْنَادِهِ لَوْ اطَّلَعَ فِي بَيْتِکَ أَحَدٌ وَلَمْ تَأْذَنْ لَهُ خَذَفْتَهُ بِحَصَاةٍ فَفَقَأْتَ عَيْنَهُ مَا کَانَ عَلَيْکَ مِنْ جُنَاحٍ
ابوالیمان، شعیب، ابولزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہم ظہور کے اعتبار سے آخر ہیں، لیکن جنت کے اعتبارسے اول ہوں گے، اور اسی اسناد سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص تیرے گھر میں جھانکے اور اجازت نہ لے تو پتھر سے اس کو مارے اور اس کی آنکھ پھوٹ جائے تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment