Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1679,TotalNo:6330


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حدود اور حدود سے بچنے کا بیان
باب
شراب پینے والے پرلعنت کرنا مکروہ ہے۔
حدیث نمبر
6330
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَجُلًا عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ اسْمُهُ عَبْدَ اللَّهِ وَکَانَ يُلَقَّبُ حِمَارًا وَکَانَ يُضْحِکُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَلَدَهُ فِي الشَّرَابِ فَأُتِيَ بِهِ يَوْمًا فَأَمَرَ بِهِ فَجُلِدَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ اللَّهُمَّ الْعَنْهُ مَا أَکْثَرَ مَا يُؤْتَی بِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَلْعَنُوهُ فَوَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ إِنَّهُ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ
یحیی بن بکیر، لیث، خالد بن یزید، سعید بن ابی ھلال، زید بن اسلم اپنے والد سے وہ حضرت عمر بن الخطاب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں جس کا نام عبد ﷲ اور لقب حمار تھا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو ہنسایا کرتا تھا اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کوشراب پینے کے سبب کوڑے لگوائے تھے ایک دن پھر نشہ کی حالت میں لایا گیا آپ نے اس کو کوڑے مارے جانے کا حکم دیا تو اس کو کوڑے لگائے گئے، قوم میں سے ایک شخص نے کہا کہ اس پر ﷲ کی لعنت ہو، کسی قدر یہ (نشہ کی حالت میں) لایا جاتا ہے، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس پر لعنت نہ کرو، خدا کی قسم میں جانتا ہوں کہ وہ ﷲ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment