کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مرتدوں اور دشمنوں سے توبہ کرانا اور ان سے جنگ کرنا اور اس آدمی کا گناہ جس نے اﷲ کے ساتھ شرک کیا اور دنیا و آخرت میں اس کی سزا کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ شرک بہت بڑاظلم ہے
حدیث نمبر
6456
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنُؤَاخَذُ بِمَا عَمِلْنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ قَالَ مَنْ أَحْسَنَ فِي الْإِسْلَامِ لَمْ يُؤَاخَذْ بِمَا عَمِلَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَمَنْ أَسَائَ فِي الْإِسْلَامِ أُخِذَ بِالْأَوَّلِ وَالْآخِرِ
خلاد بن یحییٰ، سفیان، منصورواعمش، ابووائل، ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ایک شخص نے عرض کیا یا رسول ﷲ ہمارا مواخذہ ہمارے اعمال پر ہوگا جو ہم نے جاہلیت میں کئے تھے، آپ نے فرمایا کہ جس نے حالت اسلام میں نیکی کی، تو اس پر مواخذہ نہیں کیا جائے گا جواس نے جاہلیت میں کیا ہے اور جس نے حالت اسلام میں برائی کی تو اس کے اگلے اور پچھلے اعمال پر مواخذہ ہوگا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment