Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1816,TotalNo:4352


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ بیشک ہم نے تم کو سات دہرائی جانے والی آیات اور قرآن عظیم عطا کیا ہے۔
حدیث نمبر
4352
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّی قَالَ مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُصَلِّي فَدَعَانِي فَلَمْ آتِهِ حَتَّی صَلَّيْتُ ثُمَّ أَتَيْتُ فَقَالَ مَا مَنَعَکَ أَنْ تَأْتِيَنِي فَقُلْتُ کُنْتُ أُصَلِّي فَقَالَ أَلَمْ يَقُلْ اللَّهُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاکُمْ لِمَا يُحْيِيکُمْ ثُمَّ قَالَ أَلَا أُعَلِّمُکَ أَعْظَمَ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَذَکَّرْتُهُ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُهُ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، حبیب بن عبدالرحمن، حفص بن عاصم بن سعید بن معلی سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میرے سامنے سے گزرے میں نماز پڑھ رہا تھا آپ نے مجھے بلایا،میں نہیں گیا ، نمازکے بعد گیاتو آپ نے فرمایاکہ جب میں نے بلایا تھا تو کیوں نہیں آئے میں نے عرض کیا میں نماز پڑھ رہا تھا آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا ﷲ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ اے ایمان والو! جب تمہیں ﷲ کا رسول بلائے تو چلے جاؤ اس کے بعد آپ نے ارشاد فرمایا کہ مسجد سے جانے سے پہلے میں تمہیں قرآن کی بڑی بزرگ و برتر سورت بتاؤں گا پھر جب جانے لگے تو میں نے یاد دہانی کرائی تو آپ نے فرمایا کہ وہ سورہ الحمد ہے اس میں سات آیت ہیں جو سبع مثانی ہیں اور قرآن عظیم جو مجھے دیا گیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment