کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
ارشاد باری تعالیٰ کہ ان یہودیوں نے عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا بنالیا ہے کی تفسیر کا بیان۔
حدیث نمبر
4135
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ کَذَّبَنِي ابْنُ آدَمَ وَلَمْ يَکُنْ لَهُ ذَلِکَ وَشَتَمَنِي وَلَمْ يَکُنْ لَهُ ذَلِکَ فَأَمَّا تَکْذِيبُهُ إِيَّايَ فَزَعَمَ أَنِّي لَا أَقْدِرُ أَنْ أُعِيدَهُ کَمَا کَانَ وَأَمَّا شَتْمُهُ إِيَّايَ فَقَوْلُهُ لِي وَلَدٌ فَسُبْحَانِي أَنْ أَتَّخِذَ صَاحِبَةً أَوْ وَلَدًا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّی مَثَابَةً يَثُوبُونَ يَرْجِعُونَ
ابو الیمان شعیب عبد ﷲ بن ابی حسین نافع بن جبیر حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آدمی مجھے جھٹلاتا ہے اور اس کو یہ نہیں کرنا چاہئے تھا مجھے جھٹلانا تو یہ ہے کہ وہ کہتا ہے کہ میں مارنے کے بعد زندہ نہیں کر سکتا ہوں اور گالی یہ ہے کہ آدمی کہتا ہے کہ خدا کے اولاد ہے، حالانکہ میری ذات اس سے بالکل پاک ہے کہ کسی کو بیوی اور کسی کو اولاد بناؤں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment