کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ تم اور تمہارا رب جاکر لڑو ہم تو یہاں بیٹھے ہیں کی تفسیر۔
حدیث نمبر
4259
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مُخَارِقٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ شَهِدْتُ مِنْ الْمِقْدَادِ ح و حَدَّثَنِي حَمْدَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا الْأَشْجَعِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُخَارِقٍ عَنْ طَارِقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ الْمِقْدَادُ يَوْمَ بَدْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَا نَقُولُ لَکَ کَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَی فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّکَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَا هُنَا قَاعِدُونَ وَلَکِنْ امْضِ وَنَحْنُ مَعَکَ فَکَأَنَّهُ سُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَاهُ وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُخَارِقٍ عَنْ طَارِقٍ أَنَّ الْمِقْدَادَ قَالَ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابو نعیم، اسرائیل، مخارق، طارق بن شہاب، حضرت عبد ﷲ بن مسعود، حضرت مقداد، ح، حمدان بن عمر، ابوالنضر، اشجعی، سفیان، مخارق، طارق، حضرت عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بدر کو تشریف لے جانے لگے تو آپ نے تمام صحابہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مشورہ کیا، مقداد کہنے لگے اے ﷲ کے رسول! بنی اسرائیل نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا کہ تم اور تمہارا رب جا کر لڑو، ہم کبھی ایسا نہیں کہیں گے بلکہ ہم کہیں گے کہ آپ فکر مت کیجئے ہم ہر حال میں آپ کے ساتھ ہیں۔ اس بات سے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو بڑی مسرت حاصل ہوئی، وکیع، سفیان، مخارق، طارق سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت مقداد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے یہ بات آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment