Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1696,TotalNo:4232


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ پس کیا حال ہوگا جب کہ ہم ہر فرقہ پر ایک ایک گواہ بنائیں گے۔
حدیث نمبر
4232
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ يَحْيَی بَعْضُ الْحَدِيثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَأْ عَلَيَّ قُلْتُ آقْرَأُ عَلَيْکَ وَعَلَيْکَ أُنْزِلَ قَالَ فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَائِ حَتَّی بَلَغْتُ فَکَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلَی هَؤُلَائِ شَهِيدًا قَالَ أَمْسِکْ فَإِذَا عَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ
صدقہ بن فضل، یحییٰ بن سعید، سفیان ثوری، سلیمان، ابراہیم نخعی، عبیدہ بن عمرو سلیمانی، حضرت عبد ﷲ بن مسعود سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ حضور! قرآن تو آپ پر نازل ہوا ہے اور سناؤں میں! فرمایا ہاں! مجھ کو دوسرے کی زبان سے سننا اچھا معلوم ہوتا ہے تو میں نے سورت نساء کی تلاوت شروع کی اور جس وقت اس آیت پر پہنچا فَکَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلَی هَؤُلَائِ شَهِيدًا الخ یعنی پس کیا حال ہوگا کہ جب کہ ہر فرقہ سے ہم ایک ایک گواہ بلائیں گے اور آپ کو ان پر گواہ بنائیں گے تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم پر رقت طاری ہو گئی آنسو گرنے لگے اور فرمایا بس کرو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment