کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ تجھ سے روح کے متعلق پوچھتے ہیں۔
حدیث نمبر
4369
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَرْثٍ وَهُوَ مُتَّکِئٌ عَلَی عَسِيبٍ إِذْ مَرَّ الْيَهُودُ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ سَلُوهُ عَنْ الرُّوحِ فَقَالَ مَا رَأْيُکُمْ إِلَيْهِ وَقَالَ بَعْضُهُمْ لَا يَسْتَقْبِلُکُمْ بِشَيْئٍ تَکْرَهُونَهُ فَقَالُوا سَلُوهُ فَسَأَلُوهُ عَنْ الرُّوحِ فَأَمْسَکَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِمْ شَيْئًا فَعَلِمْتُ أَنَّهُ يُوحَی إِلَيْهِ فَقُمْتُ مَقَامِي فَلَمَّا نَزَلَ الْوَحْيُ قَالَ وَيَسْأَلُونَکَ عَنْ الرُّوحِ قُلْ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنْ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا
عمر بن حفص، حفص بن غیاث، اعمش، ابراہیم، علقمہ، حضرت عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک کھیت پر موجود تھا آپ کھجور کے درخت سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے کہ اتنے میں چند یہودی اس طرف گزرے اور کہنے لگے کہ آؤ ان سے روح کے متعلق سوال کریں تو بعض نے کہا کہ کیوں پوچھتے ہو؟ کیا یہ تمہارے موافق جواب دیں گے؟ تم یہ سمجھتے ہو بعض نے کہا مگر ایسا بھی نہ کہیں گے جو تم کو برا معلوم ہو آخر انہوں نے آپ سے پوچھا آپ خاموش بیٹھے رہے میں سمجھ گیا کہ وحی نازل ہوگی میں انتظار کرتا رہا جب وحی ختم ہو چکی تو آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی وَيَسْأَلُونَکَ عَنْ الرُّوحِ الخ) یعنی اے رسول لوگ آپ سے روح کے متعلق پوچھتے ہیں کہہ دیجئے کہ وہ میرے رب کے حکم سے ہے اور تمہیں علم سے تھوڑا ہی (حصہ) دیا گیا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment