کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ رسول اس چیز پر ایمان لایا کہ جو اللہ کی طرف سے اس پر نازل ہوئی ہے۔
حدیث نمبر
4197
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحْسِبُهُ ابْنَ عُمَرَ إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِکُمْ أَوْ تُخْفُوهُ قَالَ نَسَخَتْهَا الْآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا
اسحاق بن منصور، روح بن عبادہ، شعبہ، خالد حذاء، مروان، آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی یعنی حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ﴿وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِکُمْ أَوْ تُخْفُوهُ﴾ والی آیت ﴿لاَیُكَلًفُ اللهُ نَفسًا﴾ سے منسوخ ہو گئی ہے- راوی کہتا ہے یہ صحابی ابن عمر رضی ﷲ عنہما ہی تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment