کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کو اٹھتے بیٹھتے اور کروٹیں بدلتے یاد کرتے ہیں۔
حدیث نمبر
4220
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَی صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطُرِحَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وِسَادَةٌ فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طُولِهَا فَجَعَلَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْهِهِ ثُمَّ قَرَأَ الْآيَاتِ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ آلِ عِمْرَانَ حَتَّی خَتَمَ ثُمَّ أَتَی شَنًّا مُعَلَّقًا فَأَخَذَهُ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ مَا صَنَعَ ثُمَّ جِئْتُ فَقُمْتُ إِلَی جَنْبِهِ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَی رَأْسِي ثُمَّ أَخَذَ بِأُذُنِي فَجَعَلَ يَفْتِلُهَا ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ أَوْتَرَ
علی بن عبد ﷲ، عبدالرحمن بن مہدی، امام مالک بن انس، مخرومہ بن سلیمان، کریب، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ میں اپنی خالہ حضرت میمونہ رضی ﷲ عنہا کے گھر گیا اور رات کو وہیں ٹھہرا اور خیال کیا کہ آج دیکھوں گا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم رات میں نماز کس طرح پڑھتے ہیں آخر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے لئے تکیہ اور چادر بچھائی گئی آپ صلی ﷲ علیہ وسلم لیٹ گئے میں بھی پائنتی کی طرف لیٹ گیا نصف رات کو آپ اٹھے چہرے پر ہاتھ پھیرا اس کے بعد سورت آل عمران کی آخر کی دس آیات کی تلاوت فرمائی جن میں یہ آیت بھی آجاتی ہے پھر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایک مشکیزے سے پانی لیا وضو فرمایا پھر نماز کی نیت باندھ لی میں بھی اس وقت اٹھا اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ وہی کرتا رہا جو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کر رہے تھے میں آپ کے پہلو میں کھڑا ہوگیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے محبت سے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے کانوں کو چھوا پھر آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، پھر دو رکعت، پھر دو رکعت، پھر دو رکعت، پھر دو رکعت، پھر دو رکعت، پھر وتر پڑھے (یعنی کل تیرہ رکعت) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment