کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ ایسا کام اب کبھی مت کرنا۔
حدیث نمبر
4403
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ جَائَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا قُلْتُ أَتَأْذَنِينَ لِهَذَا قَالَتْ أَوَلَيْسَ قَدْ أَصَابَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ قَالَ سُفْيَانُ تَعْنِي ذَهَابَ بَصَرِهِ فَقَالَ حَصَانٌ رَزَانٌ مَا تُزَنُّ بِرِيبَةٍ وَتُصْبِحُ غَرْثَی مِنْ لُحُومِ الْغَوَافِلِ قَالَتْ لَکِنْ أَنْتَ
محمد بن یوسف، سفیان، اعمش، ابن الضحی، مسروق، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت حسان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ شاعر نے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے اندر آنے کی اجازت مانگی میں نے کہا تم ایسے شخص کو کیوں آنے دیتی ہو؟ انہوں نے کہا کیا اسے بڑا عذاب نہیں لگا سفیان نے کہا یعنی آنکھوں سے اندھا ہوگیا پھر حضرت حسان نے یہ شعر پڑھا- عاقلہ ہے پاکدامن، ہر عیب سے پاک اور نیک بخت ہے۔ وہ صبح کرتی ہے بھوکی اور بے گناہ کا گوشت نہیں کھاتی ہی ۔حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے کہا لیکن تم ایسے نہیں ہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment