Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1626,TotalNo:4162


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہ حلال ہو ا تم کو روزے کی رات میں بے حجاب ہونا اپنی عورتوں سے وہ پوشاک ہیں۔
حدیث نمبر
4162
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا نَزَلَ صَوْمُ رَمَضَانَ کَانُوا لَا يَقْرَبُونَ النِّسَائَ رَمَضَانَ کُلَّهُ وَکَانَ رِجَالٌ يَخُونُونَ أَنْفُسَهُمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلِمَ اللَّهُ أَنَّکُمْ کُنْتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَکُمْ فَتَابَ عَلَيْکُمْ وَعَفَا عَنْکُمْ الأية
عبید ﷲ، اسرائیل، ابواسحاق، براء بن عازب (دوسری سند) احمد بن عثمان، شریح بن مسلمہ، ابراہیم بن یوسف، حضرت براء بن عازب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب رمضان المبارک کے روزے فرض کئے گئے تو لوگ رات کو بھی اپنی عورتوں سے الگ رہا کرتے یہاں تک کہ تمام رمضان گزر جاتا مگر بعض لوگوں نے چپکے سے جماع کرلیا تو اس وقت ﷲ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ( عَلِمَ اللَّهُ أَنَّکُمْ کُنْتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَکُمْ فَتَابَ عَلَيْکُمْ وَعَفَا عَنْکُمْ ) - یعنی ﷲ نے جانا کہ تم اپنے آپ کی خیانت کرتے تھے تو تم سے معاف کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment