Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1673,TotalNo:4209


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ تمہارے اختیار میں کچھ نہیں ہے۔
حدیث نمبر
4209
حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمٌ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ فِي الرَّکْعَةِ الْآخِرَةِ مِنْ الْفَجْرِ يَقُولُ اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلَانًا وَفُلَانًا وَفُلَانًا بَعْدَ مَا يَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ لَيْسَ لَکَ مِنْ الْأَمْرِ شَيْئٌ إِلَی قَوْلِهِ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ
حبان بن موسی، عبد ﷲ، معمر، زہری، سالم، حضرت ابن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ فجر کی نماز کی دوسری رکعت کے رکوع کے بعد ربنا لک الحمد کہہ کر آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلَانًا وَفُلَانًا وَفُلَانًا، اے ﷲ! لعنت بھیج فلاں، فلاں اور فلاں پر راوی کہتا ہے کہ میں نے اپنے کان سے سنا کہ اس وقت یہ آیت لَيْسَ لَکَ مِنْ الْأَمْرِ شَيْئٌ الخ ﷲ نے نازل فرمائی کہ اے رسول! آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے اختیار میں کچھ نہیں ﷲ چاہے گا تو ان پر مہربانی فرمائے گا یا عذاب دے گا تحقیق وہ ظالم ہیں اس حدیث کو اسحاق بن راشد نے بھی زہری سے روایت کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment