کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو لوگ اس عہد کے بدلہ میں جو اللہ سے کیا ہے۔
حدیث نمبر
4200
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ يَمِينَ صَبْرٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللَّهَ وَهْوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَصْدِيقَ ذَلِکَ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِکَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ إِلَی آخِرِ الْآيَةِ قَالَ فَدَخَلَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ وَقَالَ مَا يُحَدِّثُکُمْ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قُلْنَا کَذَا وَکَذَا قَالَ فِيَّ أُنْزِلَتْ کَانَتْ لِي بِئْرٌ فِي أَرْضِ ابْنِ عَمٍّ لِي قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيِّنَتُکَ أَوْ يَمِينُهُ فَقُلْتُ إِذًا يَحْلِفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ عَلَی يَمِينِ صَبْرٍ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ وَهْوَ فِيهَا فَاجِرٌ لَقِيَ اللَّهَ وَهْوَ عَلَيْهِ غَضْبَانٌ
حجاج بن منہال، ابوعوانہ، اعمش، ابووائل، حضرت عبد ﷲ بن مسعود سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو آدمی مسلمان کا مال مارنے کی غرض سے جھوٹی قسم کھاتا ہے جب قیامت کے دن ﷲ سے ملے گا تو ﷲ تعالیٰ اس پر غصہ فرمائے گا پھر ﷲ تعالیٰ نے یہی مضمون قرآن میں نازل فرمایا کہ ﴿ِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِکَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ ۔الخ﴾ یعنی وہ لوگ ﷲ کے عہد کے بدلے اور اپنی قسموں کے بدلے دنیا کا حقیر مال لیتے ہیں- ان کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے آخر آیت تک ابووائل کہتے ہیں کہ اشعب بن قیس ہمارے پاس آئے اور کہنے لگے کہ عبد ﷲ بن مسعود نے تم سے کیا حدیث بیان کی ہے؟ ہم نے ان سے یہ حدیث بیان کی تو کہنے لگے کہ یہ آیت تو میرے حق میں نازل ہوئی تھی کیونکہ میرے چچا زاد بھائی کی زمین میرا کنواں تھا اور میں نے اس پر مال خرچ کیا تھا وہ انکار کرتا تھا حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا گواہ لے کر آؤ ورنہ اس سے قسم لے لو میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم! وہ تو قسم کھالے گا چناچہ اس موقعہ پر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو کسی مسلمان کا مال مارنے کے لئے جھوٹی قسم کھائے ﷲ تعالیٰ اس پر غضبناک ہوگا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment