کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
ارشاد باری تعالیٰ کہ اگر تم سے کوئی بیمار ہو یا اس کے سر میں تکلیف ہو۔
حدیث نمبر
4169
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْقِلٍ قَالَ قَعَدْتُ إِلَی کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ يَعْنِي مَسْجِدَ الْکُوفَةِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ فِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ فَقَالَ حُمِلْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَلَی وَجْهِي فَقَالَ مَا کُنْتُ أُرَی أَنَّ الْجَهْدَ قَدْ بَلَغَ بِکَ هَذَا أَمَا تَجِدُ شَاةً قُلْتُ لَا قَالَ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاکِينَ لِکُلِّ مِسْکِينٍ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ طَعَامٍ وَاحْلِقْ رَأْسَکَ فَنَزَلَتْ فِيَّ خَاصَّةً وَهْيَ لَکُمْ عَامَّةً
آدم، شعبہ، عبدالرحمن بن اصبہانی سے روایت کرتے ہیں کہ عبد ﷲ بن معقل کو میں نے کہتے ہوئے سنا کہ میں کوفہ کی مسجد میں کعب بن عجرہ کے ہمراہ بیٹھا تھا میں نے ان سے فدیہ صیام کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مجھے لوگوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا اس وقت میرے سر سے جوئیں چہرہ پر گر رہی تھیں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے مجھے دیکھ کر فرمایا تم تو بہت تکلیف میں ہو، تمہارے پاس کوئی بکری نہیں ہے؟ میں نے عرض کیا نہیں، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اچھا تین روزے رکھ لو یا چھ مساکین کو کھانا کھلا دو کہ ہر مسکین کو نصف صاع اناج کا مل جائے اور اپنے سر کو منڈوادو- کعب رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ آیت (یعنی فَمَن کَانَ مِنکُم مَرِیضاً) خاص میرے لئے نازل ہوئی تھی مگر اس کا حکم تم سب لوگوں کے لئے یکساں عام ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment