Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1666,TotalNo:4202


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو لوگ اس عہد کے بدلہ میں جو اللہ سے کیا ہے۔
حدیث نمبر
4202
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ کَانَتَا تَخْرِزَانِ فِي بَيْتٍ أَوْ فِي الْحُجْرَةِ فَخَرَجَتْ إِحْدَاهُمَا وَقَدْ أُنْفِذَ بِإِشْفَی فِي کَفِّهَا فَادَّعَتْ عَلَی الْأُخْرَی فَرُفِعَ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ يُعْطَی النَّاسُ بِدَعْوَاهُمْ لذَهَبَ دِمَائُ قَوْمٍ وَأَمْوَالُهُمْ ذَکِّرُوهَا بِاللَّهِ وَاقْرَئُوا عَلَيْهَا إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ فَذَکَّرُوهَا فَاعْتَرَفَتْ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيَمِينُ عَلَی الْمُدَّعَی عَلَيْهِ
نصر بن علی بن نصر، عبد ﷲ بن داؤد، ابن جریج، ابن ابی ملیکہ سے روایت کرتے ہیں کہ دو عوتیں ایک مکان میں ساتھ بیٹھ کر موزہ سیا کرتی تھیں ان میں سے ایک باہر آئی اور کہنے لگی کہ میرے ہاتھ میں اس (دوسری) نے موزہ سینے کا سوا چبھو دیا ہے جو ہاتھ میں لگا ہوا تھا آخر یہ معاملہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا آپ نے فرمایا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر لوگوں کو دعویٰ کرنے پردلا دیا جاتا، تب تو بہت سوں کے مال اور خون تلف اور ضائع ہو جاتے اور دوسری عورت سے فرمایا کہ تم کو قسم کھانا ہوگی پھر آپ نے یہ آیت پڑھی ﴿ِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِکَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ﴾ یعنی جھوٹی قسم کھانے سے ڈرا بھی دیا چناچہ اس کے بعد وہ عورت ڈر گئی اور اپنے جرم کا اقرار کرلیا حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ قسم مدعاعلیہ پر ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment