Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1411,TotalNo:6062


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
نیکی یا برائی کا ارادہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
6062
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا جَعْدُ بْنُ دِينَارٍ أَبُو عُثْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَائٍ الْعُطَارِدِيُّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَرْوِي عَنْ رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ کَتَبَ الْحَسَنَاتِ وَالسَّيِّئَاتِ ثُمَّ بَيَّنَ ذَلِکَ فَمَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا کَتَبَهَا اللَّهُ لَهُ عِنْدَهُ حَسَنَةً کَامِلَةً فَإِنْ هُوَ هَمَّ بِهَا فَعَمِلَهَا کَتَبَهَا اللَّهُ لَهُ عِنْدَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ إِلَی سَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ إِلَی أَضْعَافٍ کَثِيرَةٍ وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا کَتَبَهَا اللَّهُ لَهُ عِنْدَهُ حَسَنَةً کَامِلَةً فَإِنْ هُوَ هَمَّ بِهَا فَعَمِلَهَا کَتَبَهَا اللَّهُ لَهُ سَيِّئَةً وَاحِدَةً
ابو معمر، عبدالوارث، جعد بن دینار ابوعثما ن، ابورجاء عطاردی، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ﷲ بزرگ وبرتر کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ ﷲ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دیں ہیں- پھر ان کو بیان کردیا ہے چناچہ جس شخص نے نیکی کرنے کا ارادہ کیا اور اس کے مطابق ابھی عمل نہیں کیا- تو ﷲ تعالیٰ اس کے لئے ایک پوری نیکی لکھ دیتا ہے اور اگر اس نے نیکی کرکے عمل بھی کرلیا تو اس کے لئے ﷲ تعالیٰ دس نیکیوں سے لے کر سات سو گنا تک لکھ دیتا ہے- اور جس شخص نے کسی برائی کا ارادہ کیا اور اس پر عمل نہیں کیا- تو ﷲ تعالیٰ اس کے لئے ایک نیکی لکھ لیتا ہے اور اگر نیت کر کے عمل بھی کرلیا تو اس کے لئے ایک برائی لکھتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment