Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1401,TotalNo:6052


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
اللہ سے ڈرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
6052
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَبْدِ الْغَافِرِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ رَجُلًا فِيمَنْ کَانَ سَلَفَ أَوْ قَبْلَکُمْ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا وَوَلَدًا يَعْنِي أَعْطَاهُ قَالَ فَلَمَّا حُضِرَ قَالَ لِبَنِيهِ أَيَّ أَبٍ کُنْتُ لَکُمْ قَالُوا خَيْرَ أَبٍ قَالَ فَإِنَّهُ لَمْ يَبْتَئِرْ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا فَسَّرَهَا قَتَادَةُ لَمْ يَدَّخِرْ وَإِنْ يَقْدَمْ عَلَی اللَّهِ يُعَذِّبْهُ فَانْظُرُوا فَإِذَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي حَتَّی إِذَا صِرْتُ فَحْمًا فَاسْحَقُونِي أَوْ قَالَ فَاسْهَکُونِي ثُمَّ إِذَا کَانَ رِيحٌ عَاصِفٌ فَأَذْرُونِي فِيهَا فَأَخَذَ مَوَاثِيقَهُمْ عَلَی ذَلِکَ وَرَبِّي فَفَعَلُوا فَقَالَ اللَّهُ کُنْ فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ ثُمَّ قَالَ أَيْ عَبْدِي مَا حَمَلَکَ عَلَی مَا فَعَلْتَ قَالَ مَخَافَتُکَ أَوْ فَرَقٌ مِنْکَ فَمَا تَلَافَاهُ أَنْ رَحِمَهُ اللَّهُ فَحَدَّثْتُ أَبَا عُثْمَانَ فَقَالَ سَمِعْتُ سَلْمَانَ غَيْرَ أَنَّهُ زَادَ فَأَذْرُونِي فِي الْبَحْرِ أَوْ کَمَا حَدَّثَ وَقَالَ مُعَاذٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
موسیٰ، معتمر، معتمر کے والد، عقبہ بن عبدالغافر، ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے گزشتہ امتوں میں سے ایک شخص کے متعلق فرمایا کہ ﷲ نے اسے مال و اولاد دے رکھا تھا، جب اس کی موت کاوقت قریب آیا تو اپنی اولاد سے پوچھا، میں کیسا باپ تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ اچھے باپ! اس آدمی نے کہا، کہ میں نے ﷲ کے پاس کوی نیکی جمع نہیں کی- (قتادہ نے لم یبتئر کی تفسیر لم یدخر بیان کی) اور ﷲ تعالیٰ کے پاس جاؤں گا تو وہ مجھے عذاب دے گا- اس لئے دیکھو جب میں مرجاؤں، تو مجھے جلا دینا، یہاں تک کہ میں بالکل کوئلہ ہوجاؤں، تو مجھے پیس دینا فَاسْحَقُونِي یا  فَاسْهَکُونِي فرمایا- (روای کو شک ہے) پھر جب تیز ہوا چلے تو مجھ کو اس میں اڑادینا- اس لوگوں نے اس کا پختہ وعدہ کیا- قسم ہے میرے پروردگار کی کہ ان لوگوں نے اس کے مطابق کیا- پھر ﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہوجا اسی وقت وہ آدمی کھڑا موجود تھا- پھر ﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے میرے بندے تجھے کس چیز نے اس کام پر آمادہ کیا؟ اس نے جواب کیا کہ آپ کے خوف کے سبب سے میں نے ایسا کیا مخافتک یا فرق منک فرمایا (راوی کو شک ہے) - پس اس کی تلافی اس طرح کی کہ ﷲ نے اس پر رحم کیا میں نے ابوعثمان سے یہ حدیث بیان کی- تو انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان سے اس کو سنا ہے، مگر یہ کہ فَأَذْرُونِي فِي الْبَحْرِ کا اضافہ کیا اور معاذنے بواسطہ شعبہ، قتادہ، عقبہ، ابوسعید، آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے یہ حدیث نقل کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment