Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1402,TotalNo:6053


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
گناہوں سے باز رہنے کا بیان۔
حدیث نمبر
6053
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلِي وَمَثَلُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ کَمَثَلِ رَجُلٍ أَتَی قَوْمًا فَقَالَ رَأَيْتُ الْجَيْشَ بِعَيْنَيَّ وَإِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْعُرْيَانُ فَالنَّجَا النَّجَائَ فَأَطَاعَتْهُ طَائِفَةٌ فَأَدْلَجُوا عَلَی مَهْلِهِمْ فَنَجَوْا وَکَذَّبَتْهُ طَائِفَةٌ فَصَبَّحَهُمْ الْجَيْشُ فَاجْتَاحَهُمْ
محمد بن علاء ابواسامہ، برید بن عبد ﷲ بن ابی بردہ، ابوبردہ ب ابوموسیٰ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا- میری مثال اور اس کی مثال جو ﷲ نے مجھے دے کر بھیجا ہے اس شخص کی طرح ہے جو اپنی قوم کے پاس آیا- او رکہا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے لشکر دیکھا ہے اور میں تمہیں کھلا ڈرانے والا ہوں اس لئے تم بچو، تم بچو، ایک جماعت نے اس کا کہنا مانا اور رات ہی کو کسی محفوظ مقام کی طرف نکل پڑے ان لوگوں نے نجات پائی- ایک جماعت نے اسے جھوٹا سمجھا- صبح کے وقت لشکر ان پر آن پڑا اور انہیں قتل کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment