Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1413,TotalNo:6064


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
اعمال خاتمے پر موقوف ہیں۔
حدیث نمبر
6064
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ الْأَلْهَانِيُّ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ نَظَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی رَجُلٍ يُقَاتِلُ الْمُشْرِکِينَ وَکَانَ مِنْ أَعْظَمِ الْمُسْلِمِينَ غَنَائً عَنْهُمْ فَقَالَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَی رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَی هَذَا فَتَبِعَهُ رَجُلٌ فَلَمْ يَزَلْ عَلَی ذَلِکَ حَتَّی جُرِحَ فَاسْتَعْجَلَ الْمَوْتَ فَقَالَ بِذُبَابَةِ سَيْفِهِ فَوَضَعَهُ بَيْنَ ثَدْيَيْهِ فَتَحَامَلَ عَلَيْهِ حَتَّی خَرَجَ مِنْ بَيْنِ کَتِفَيْهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْعَبْدَ لَيَعْمَلُ فِيمَا يَرَی النَّاسُ عَمَلَ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَإِنَّهُ لَمِنْ أَهْلِ النَّارِ وَيَعْمَلُ فِيمَا يَرَی النَّاسُ عَمَلَ أَهْلِ النَّارِ وَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَإِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِخَوَاتِيمِهَا
علی بن عیاش، ابوغسان، ابوحازم، سہل بن سعد ساعدی سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جومشر کین سے جنگ کر رہا تھا اور ثروت کےاعتبار سے بڑے مسلمانوں میں سے تھا آپ نے فرمایا کہ جو شخص دوزخی آدمی کو دیکھنا چاہے تو اس کو دیکھ لے- ایک آدمی اس کے پیچھے ہوگیا- وہ اسی طرح جنگ کرتا رہا کہ زخمی ہوگیا- اور تکلیف کی زیادتی کے سبب سے جلد مرجانا چاہا- تو اس نے اپنی تلوار کی دھار اپنے سینہ پر رکھ کر زور سے دبایا- یہاں تک کہ تلوار پار ہوگئی (اور مرگیا) آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بندہ ایسے کام کرتا ہے جسے دوسرے لوگ جنت کا عمل سمجھتے ہیں حالانکہ وہ دوزخی ہوتا ہے اور (کوئی بند ہ) ایسے کام کرتا ہے جس کے سبب سے لوگ اسیےدوزخی سمجھتے ہیں حالانکہ وہ جنتی ہوتا ہے- اعمال کا دارو مدار خاتمہ پر ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment