Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1387,TotalNo:6038


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
اعتدال اور عمل پر مداومت کا بیان۔
حدیث نمبر
6038
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا فَإِنَّهُ لَا يُدْخِلُ أَحَدًا الْجَنَّةَ عَمَلُهُ قَالُوا وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ بِمَغْفِرَةٍ وَرَحْمَةٍ قَالَ أَظُنُّهُ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَقَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَدِّدُوا وَأَبْشِرُوا قَالَ مُجَاهِدٌ قَوْلًا سَدِيدًا وَسَدَادًا صِدْقًا
علی بن عبداللہ، محمد بن زبرقان، موسی بن عقبہ، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں- آپنے فرمایا کہ اعمال میں میانہ روی اختیار کرو، اور ﷲ کی قربت اختیار کرو اور تمہیں خوشخبری ہو کہ کسی کا عمل اسے جنت میں نہیں پہنچائے گا- لوگوں نے پوچھا آپ کو بھی نہیں یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم آپ نے فرمایا مجھ کو بھی نہیں، مگر یہ کہ ﷲ بخش اور مہربانی (کے سایہ میں) ڈھانپ لے- علی بن عبد ﷲ نے کہا میں گمان کرتا ہوں کہ یہ حدیث ابوالنضر سے منقول ہے- اس نے ابوسلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے انہوں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے نقل کی- اور عفان نے کہا کہ مجھ سے وہیب نے بواسطہ موسیٰ بن عقبہ، ابوسلمہ، عائشہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے حدیث نقل کی، آپ نے فرمایا کہ اعتدال اختیار کرو- اور ثواب کی خوشخبری پاؤ اور مجاہد نے کہا کہ سدادا سدیدا صدقا کے معنی میں ہے یعنی سچے دل سے عبادت کرو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment