Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1432,TotalNo:6083


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
سکرات موت کا بیان۔
حدیث نمبر
6083
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ بْنِ رِبْعِيٍّ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ کَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرَّ عَلَيْهِ بِجِنَازَةٍ فَقَالَ مُسْتَرِيحٌ وَمُسْتَرَاحٌ مِنْهُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْمُسْتَرِيحُ وَالْمُسْتَرَاحُ مِنْهُ قَالَ الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ يَسْتَرِيحُ مِنْ نَصَبِ الدُّنْيَا وَأَذَاهَا إِلَی رَحْمَةِ اللَّهِ وَالْعَبْدُ الْفَاجِرُ يَسْتَرِيحُ مِنْهُ الْعِبَادُ وَالْبِلَادُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ
اسماعیل، مالک، محمد بن عمرو حلحلہ، معبد بن کعب بن مالک، ابوقتادہ بن ربعی انصا ری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ بیان کرتے تھے کہ ایک جنازہ رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا تو آپ نے فرمایا، یہ مستریح، ، ہے یا مستراح منہ ہے، لوگوں نے سوال کیا، یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مستریح اور مستراح منہ کیا ہے- آپ نے جواب دیا مومن بندہ دنیا کی مشقتوں اور مصیبتوں سے ﷲ تعا لیٰ کی رحمت میں آرام پانا چاہتا ہے اور بدکار بندے سے ﷲ تعالیٰ کے بندے اور شہر، اور درخت اور چوپائے (غرضیکہ ﷲ تعالیٰ کی تمام مخلوق) آرام پانا چاہتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment