Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1449,TotalNo:6100


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
حشر کی کیفیت کا بیان۔
حدیث نمبر
6100
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ ثَوْرٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَوَّلُ مَنْ يُدْعَی يَوْمَ الْقِيَامَةِ آدَمُ فَتَرَائَی ذُرِّيَّتُهُ فَيُقَالُ هَذَا أَبُوکُمْ آدَمُ فَيَقُولُ لَبَّيْکَ وَسَعْدَيْکَ فَيَقُولُ أَخْرِجْ بَعْثَ جَهَنَّمَ مِنْ ذُرِّيَّتِکَ فَيَقُولُ يَا رَبِّ کَمْ أُخْرِجُ فَيَقُولُ أَخْرِجْ مِنْ کُلِّ مِائَةٍ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا أُخِذَ مِنَّا مِنْ کُلِّ مِائَةٍ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ فَمَاذَا يَبْقَی مِنَّا قَالَ إِنَّ أُمَّتِي فِي الْأُمَمِ کَالشَّعَرَةِ الْبَيْضَائِ فِي الثَّوْرِ الْأَسْوَدِ
اسماعیل، برادر اسماعیل ، ثور، ابوا الغیث، ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے آدم علیہ السلا م، کو پکارا جائے گا، وہ ذریت کو دیکھیں گے ان سے کہا جائے گا کہ یہ تمہا رے باپ آدم ہیں (اس پکار کے جواب میں) آدم علیہ السلام عرض کریں گے لبیک وسعد یک! ﷲ تعالیٰ فرمائے گا، جہنم میں جو تمہاری ذریت بھیجی جائے گی اس کو نکالو (علیحدہ کرو) حضرت آدم عرض کریں گے اے پروردگار کس قدر نکالوں، ﷲ تعالیٰ فرمائے گا ہر سو میں سے ننانوے کو نکالو، لوگوں نے عرض کیا، یا رسول ﷲ جب ہم سے ہر سو سے ننانوے آدمی نکال لئے جائیں گے تو ہم میں سے کتنے باقی رہ جائیں گے- آپ نے فرمایا کہ دوسری امتوں کے مقابلہ میں میری امت سفید بال کی طرح ہے، جو سیاہ بیل کے جسم پر ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment