Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1396,TotalNo:6047


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
زبان کی حفاظت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
6047
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ سَمِعَ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ جَائِزَتُهُ قِيلَ مَا جَائِزَتُهُ قَالَ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ وَمَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُکْرِمْ ضَيْفَهُ وَمَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْکُتْ
ابو الو لید، لیث، سعید مقبری، ابوشریح رضی ﷲ تعالیٰ عنہ خزاعی سے روایت کرتے ہیں کہ میرے دونوں کانوں نے اس کو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سناہے اور میرے قلب سے اس کو محفوظ رکھا ہے- آپ نے فرمایا کہ مہمانداری تین دن ہے اسے اس کا جائزہ دو- کسی نے پوچھا اس کا جائزہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا ایک دن اور رات ہے اور جوشخص ﷲ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہئے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جوشخص ﷲ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہئے کہ اچھی بات کہے ورنہ چپ رہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment