Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1421,TotalNo:6072


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
تواضع کا بیان۔
حدیث نمبر
6072
حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ کَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةٌ قَالَ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَتْ نَاقَةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُسَمَّی الْعَضْبَائَ وَکَانَتْ لَا تُسْبَقُ فَجَائَ أَعْرَابِيٌّ عَلَی قَعُودٍ لَهُ فَسَبَقَهَا فَاشْتَدَّ ذَلِکَ عَلَی الْمُسْلِمِينَ وَقَالُوا سُبِقَتْ الْعَضْبَائُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ حَقًّا عَلَی اللَّهِ أَنْ لَا يَرْفَعَ شَيْئًا مِنْ الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ
مالک بن اسماعیل، زھیر، حمید، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایک او نٹنی تھی (دوسری سند) محمد، فزاری وابو خالد، احمر، حمید طویل حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ایک اونٹنی تھی جس کا نام عضباء تھا کوئی جانور اس کے آگے نہ بڑھ سکتا تھا ایک اعرابی اپنے اونٹ پر سوار ہوکر آیا اور اس کے آگے بڑھ گیا- مسلمانوں کو یہ شاق گزرا، اور کہنے لگے کہ عضباء پیچھے رہ گئی رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ پر حق ہے کہ دنیا میں جس چیز کو بلند کرے تو اس کو آخر میں پست کردے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment