Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1427,TotalNo:6078


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
جوشخص اللہ کی ملاقات کو پسند کرتا ہے اللہ اس سے ملنے کو پسند کرتا ہے۔
حدیث نمبر
6078
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَمَنْ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ کَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ قَالَتْ عَائِشَةُ أَوْ بَعْضُ أَزْوَاجِهِ إِنَّا لَنَکْرَهُ الْمَوْتَ قَالَ لَيْسَ ذَاکِ وَلَکِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا حَضَرَهُ الْمَوْتُ بُشِّرَ بِرِضْوَانِ اللَّهِ وَکَرَامَتِهِ فَلَيْسَ شَيْئٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا أَمَامَهُ فَأَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ وَأَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَإِنَّ الْکَافِرَ إِذَا حُضِرَ بُشِّرَ بِعَذَابِ اللَّهِ وَعُقُوبَتِهِ فَلَيْسَ شَيْئٌ أَکْرَهَ إِلَيْهِ مِمَّا أَمَامَهُ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ وَکَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ اخْتَصَرَهُ أَبُو دَاوُدَ وَعَمْرٌو عَنْ شُعْبَةَ وَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ سَعْدٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حجاج، ہمام، قتادہ، انس، عبادہ بن صامت، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا، جو شخص ﷲ کی ملا قات کو پسند کرتا ہے ﷲ اس سے ملنے کو پسند کرتا ہے اور جو شخص ﷲ کو ناپسند کرتا ہے ﷲ اس سے ملنے کو ناپسند کرتا ہے- حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا یا آپ کی کسی دوسری بیوی نے عرض کیا کہ ہم موت کو برا سمجھتے ہیں آپ نے فرمایا- بات یہ نہیں ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ جس مومن کی وفات کا وقت قریب آتا ہے تو اس کو ﷲ کی رضا مند ی اور بزرگی کی خوشخبری دی جاتی ہے چناچہ جو چیز اس کے آگے ہوتی ہے اس سے بہتر کوئی چیز اسے معلوم نہیں ہوتی اور ﷲ سے ملنے کو اور ﷲ اس سے ملنے کو پسند کرتا ہے اور کافر کی موت کا جب وقت آتا ہے تو ﷲ کے عذاب اور اس کی ناراضگی کی خبر سنائی جاتی ہے اس کے سامنے جو چیز ہوتی ہے اس سے زیادہ ناگو ار کوئی چیز نہیں ہوتی، چناچہ وہ ﷲ سے ملنے کو اور ﷲ اس سے ملنے کوناپسند کرتا ہے، ابوداؤد اور عمرو نے شعبہ سے اس کو مختصرا نقل کیا اور سعید نے بو سطہ قتادہ زرارہ، سعید، عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment