Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1368,TotalNo:6019


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
فقر کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر
6019
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّهُ قَالَ مَرَّ رَجُلٌ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لرَجُلٍ عِنْدَهُ جَالِسٍ مَا رَأْيُکَ فِي هَذَا فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَشْرَافِ النَّاسِ هَذَا وَاللَّهِ حَرِيٌّ إِنْ خَطَبَ أَنْ يُنْکَحَ وَإِنْ شَفَعَ أَنْ يُشَفَّعَ قَالَ فَسَکَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ مَرَّ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا رَأْيُکَ فِي هَذَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا رَجُلٌ مِنْ فُقَرَائِ الْمُسْلِمِينَ هَذَا حَرِيٌّ إِنْ خَطَبَ أَنْ لَا يُنْکَحَ وَإِنْ شَفَعَ أَنْ لَا يُشَفَّعَ وَإِنْ قَالَ أَنْ لَا يُسْمَعَ لِقَوْلِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا خَيْرٌ مِنْ مِلْئِ الْأَرْضِ مِثْلَ هَذَا
 اسماعیل، عبدالعزیز بن ابی حاذم، ابوحازم، سہل بن سعد ساعدکہتے ہیں، کہ ایک شخص نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزراتو ایک شخص سے جو آپ کے پاس بیٹھا تھا، آپ نے فرمایا کہ اس شخص کے متعلق تمہاری کیا رائے ہے؟ تو اس نے کہا یہ شریف لوگوں میں سے ہے، یہ آدی تو بخدا اس لائق ہے، کہ اگر نکاح کا پیغام بھیجے، تو نکاح کیا جائے اور اگر سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول کی جائے، سہل کا بیان ہے، کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے، پھر ایک شخص آپ کے پاس سے گزرا تو آپ نے پوچھا، کہ اس کے متعلق تمہاری کیا رائے ہے؟ اس نے جوب دیا کہ فقیر مسلمانوں میں سے ہے، یہ اس لائق نہیں کہ اس سے نکاح کیا جائے اگر یہ پیغام نکاح بھیجے، اور اگر یہ سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول نہ کی جائے، اور اگروہ کوئی بات کہے، تو اس کی بات بھی نہ سنی جائے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، یہ شخص ساری دنیا (کے امیروں) سے بہتر ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment