Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1420,TotalNo:6071


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو اللہ کی اطاعت میں کوشش کرے۔
حدیث نمبر
6071
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا رَدِيفُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِلَّا آخِرَةُ الرَّحْلِ فَقَالَ يَا مُعَاذُ قُلْتُ لَبَّيْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ يَا مُعَاذُ قُلْتُ لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ يَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ قُلْتُ لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ قَالَ هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَی عِبَادِهِ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ حَقُّ اللَّهِ عَلَی عِبَادِهِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِکُوا بِهِ شَيْئًا ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ يَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ قُلْتُ لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ قَالَ هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللَّهِ إِذَا فَعَلُوهُ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللَّهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ
ہدبہ بن خالد، ہمام، قتادہ، انس بن مالک، معاذبن جبل رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سوار تھا، میرے اور آپ کے درمیان صرف پالان کی لکڑی حائل تھی، آپ نے فرمایا اے معاذ میں نے عرض کیا لبیک یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم وسعد یک، آپ نے فرمایا- کیا تم جانتے ہو کہ ﷲ کا بندے پر کیا حق ہے؟ میں نے کہا ﷲ اور اس کے رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم زیادہ جانتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ ﷲ کا حق بندے پر یہ ہے کہ اس کی عبادت کرے اور کسی کو اس کا شریک نہ بنائے پھر تھوڑی دیر چلے اور فرمایا- اے معاذ بن جبل! میں نے کہا کہ لبیک یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم وسعد یک، آپ نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ جب بندے اس کام کو کرلیں تو ﷲ پر بندے کا کیا حق ہے؟ میں نے کہا ﷲ اور اس کے رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم زیادہ جانتے ہیں آپ نے فرمایا بندے کا حق ﷲ پر یہ ہے کہ وہ ان کو عذاب نہ دے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment