Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1369,TotalNo:6020


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
فقر کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر
6020
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ قَالَ عُدْنَا خَبَّابًا فَقَالَ هَاجَرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُرِيدُ وَجْهَ اللَّهِ فَوَقَعَ أَجْرُنَا عَلَی اللَّهِ فَمِنَّا مَنْ مَضَی لَمْ يَأْخُذْ مِنْ أَجْرِهِ مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَتَرَکَ نَمِرَةً فَإِذَا غَطَّيْنَا رَأْسَهُ بَدَتْ رِجْلَاهُ وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْهِ بَدَا رَأْسُهُ فَأَمَرَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُغَطِّيَ رَأْسَهُ وَنَجْعَلَ عَلَی رِجْلَيْهِ شَيْئًا مِنْ الْإِذْخِرِ وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا
حمیدی سفیان، اعمش، ابووائل کا قول نقل کرتے ہیں کہ میں خباب کی عیادت کوگیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کی ہمارا مقصد صرف خدا کی خوشنودی تھا، ہمارا اجر ﷲ تعالی ضرور دے گا ہم میں سے بعض لوگ گزر گئے اور انہیں اس کا کچھ بدلہ اس دنیا میں نہ مل سکا جن میں مصعب بن عمیر بھی تھے جواحد کے دن شہید ہوئے انہوں نے ایک چادر چھوڑی جب ان کا سر اس سے ڈھکتے تو ان کے پاوں کھل جاتے اور جب ان کے پاوں ڈھکتے تو ان کا سر کھل جاتا چناچہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ان کا سر چھپا دیں اور ان کے پاؤں پر ازخر (گھاس) رکھ دیں اور ہم میں سے بعض وہ ہیں جن کے میوے دنیا میں پختہ ہوگئے اور وہ ان کو چن رہے ہیں۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment