Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1355,TotalNo:6006


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
دنیا کی زینت سے بچنے، اور اس کی طرف رغبت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
6006
حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي مُعَاذُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ أَخْبَرَهُ قَالَ أَتَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ بِطَهُورٍ وَهُوَ جَالِسٌ عَلَی الْمَقَاعِدِ فَتَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَهُوَ فِي هَذَا الْمَجْلِسِ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ مِثْلَ هَذَا الْوُضُوئِ ثُمَّ أَتَی الْمَسْجِدَ فَرَکَعَ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ جَلَسَ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ قَالَ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَغْتَرُّوا قال ابوعبد الله هوحمران بن ابان
سعد بن حفص، شیبان، یحییٰ، محمد بن ابراہیم قرشی، معاذ بن عبدالرحمن، حمران بن ابان کہتے ہیں کہ میں حضرت عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس وضو کا پانی لے کر آیا اس وقت وہ مقاعد پر بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے اچھی طرح وضو کیا پھر کہا، کہ میں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اسی جگہ دیکھا، کہ وضو کیا، اور اچھی طرح وضو کیا پھر فرمایا کہ جس نے اس وضو کی طرح وضو کیا، پھر مسجد میں آیا، اور دو رکعت نماز پڑھی پھر بیٹھ گیا، تو اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دھو کہ میں نہ مبتلا ہو جاؤ-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment