کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
پتھر سے مارڈالنے کے قصاص کا بیان
حدیث نمبر
6417
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً عَلَی أَوْضَاحٍ لَهَا فَقَتَلَهَا بِحَجَرٍ فَجِيئَ بِهَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهَا رَمَقٌ فَقَالَ أَقَتَلَکِ فُلَانٌ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لَا ثُمَّ قَالَ الثَّانِيَةَ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لَا ثُمَّ سَأَلَهَا الثَّالِثَةَ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ نَعَمْ فَقَتَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَجَرَيْنِ
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، ہشام بن زید، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ ایک یہودی نے ایک لڑکی کو زیور کی وجہ سے جو وہ پہنے ہوئی تھی، پتھر سے قتل کردیا- نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وہ لڑکی لائی گئی اس میں ابھی جان باقی تھی، آپنے فرمایا کہ کیا تجھے فلاں نے قتل کیا، اس نے اپنا سر سے اشارہ کیا کہ نہیں- پھر دوسری بار آپ نے پوچھا تو اس نے اپنا سر سے اشارہ کیا نہیں، پھر تیسری بار آپ نے پوچھا سو اس نے اشارہ کیا کہ ہاں- چناچہ اس کو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دو پتھروں سے قتل کرا دیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment