کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ جان کے بدلے جان۔
حدیث نمبر
6416
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَّا بِإِحْدَی ثَلَاثٍ النَّفْسُ بِالنَّفْسِ وَالثَّيِّبُ الزَّانِي وَالْمَارِقُ مِنْ الدِّينِ التَّارِکُ لِلْجَمَاعَةِ
عمر بن حفص، حفص، اعمش، عبد ﷲ بن مرہ، مسروق، حضرت عبد ﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی مسلمان جواس بات کی گواہی دیتاہو کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں ﷲ کارسول ہوں اس کا خون حلال نہیں، مگران تین صورتوں میں سے کسی ایک صورت میں (جائز ہے) جان کے بدلے جان، اور شادی شدہ زانی، اور دین سے نکلنے والا، جماعت کو چھوڑنے والا،
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment