کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
تعزیر اور ادب کی مقدار کا بیان
حدیث نمبر
6390
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ بُکَيْرًا حَدَّثَهُ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا جَالِسٌ عِنْدَ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ إِذْ جَائَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَابِرٍ فَحَدَّثَ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ فَقَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَابِرٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بُرْدَةَ الْأَنْصَارِيَّ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَجْلِدُوا فَوْقَ عَشْرَةِ أَسْوَاطٍ إِلَّا فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ
یحییٰ بن سلیمان، ابن وہب، عمرو، بکیر کا قول نقل کرتے ہیں کہ ایک بار میں سلیمان بن یسار کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ان کے پاس عبدالرحمن بن جابر آئے اور انہوں نے سلیمان بن یسار سے حدیث بیان کی، پھرسلیمان بن یسار ہماری طرف متوجہ ہوئے اور کہا کہ مجھ سے عبدالرحمن بن جابر نے بیان کیا اور ان سے ان کے والد نے بیان کیا، انہوں نے ابوبردہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ انصاری سے اور انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ﷲ تعالی کے حدود کے ماسوا میں دس دروں سے زیادہ نہ مارو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment