کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حدود اور حدود سے بچنے کا بیان
باب
حد یاحق کے سوامسلمان محفوظ ہے
حدیث نمبر
6335
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ أَلَا أَيُّ شَهْرٍ تَعْلَمُونَهُ أَعْظَمُ حُرْمَةً قَالُوا أَلَا شَهْرُنَا هَذَا قَالَ أَلَا أَيُّ بَلَدٍ تَعْلَمُونَهُ أَعْظَمُ حُرْمَةً قَالُوا أَلَا بَلَدُنَا هَذَا قَالَ أَلَا أَيُّ يَوْمٍ تَعْلَمُونَهُ أَعْظَمُ حُرْمَةً قَالُوا أَلَا يَوْمُنَا هَذَا قَالَ فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی قَدْ حَرَّمَ عَلَيْکُمْ دِمَائَکُمْ وَأَمْوَالَکُمْ وَأَعْرَاضَکُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا کَحُرْمَةِ يَوْمِکُمْ هَذَا فِي بَلَدِکُمْ هَذَا فِي شَهْرِکُمْ هَذَا أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ ثَلَاثًا کُلُّ ذَلِکَ يُجِيبُونَهُ أَلَا نَعَمْ قَالَ وَيْحَکُمْ أَوْ وَيْلَکُمْ لَا تَرْجِعُنَّ بَعْدِي کُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُکُمْ رِقَابَ بَعْضٍ
محمد بن عبد ﷲ ، عاصم بن علی، عاصم بن محمد، واقد بن محمد اپنے والد سے وہ حضرت عبد ﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع فرمایا لوگو- تم کون سے مہینے کو حرمت والا سمجھتے ہو؟ لوگوں نے جواب دیا کہ اس مہینے کو، آپ نے فرمایا کہ کس شہر کو عزت والا سمجھتے ہو؟ سب نے کہا اس شہر کو، آپ نے فرمایا کہ کون سے دن کو سب سے زیادہ حرمت والا سمجھتے ہو، سب نے کہا اس دن کو، آپ نے فرمایا کہ ﷲ تبارک وتعالی نے تمہارے خون اور تمہارے مال اور تمہاری آبروئیں جو حق کے سوا ہوں ایک دوسرے پر حرام کی ہیں جس طرح تمہارا آج کا دن تمہارے اس شہر میں تمہارے اس مہینہ میں حرام ہے، سنو کیا میں نے پہنچا دیا، تین بار آپ نے یہ فر مایا اور ہر بار لوگوں نے جواب دیا ہاں- آپ نے فرمایا، تمہاری تباہی ہو، میرے بعد کافر ہوکر ایک دوسرے کی گردنیں نہ مارنا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment