Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1685,TotalNo:6336


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حدود اور حدود سے بچنے کا بیان
باب
حدود قائم کرنے اور محرمات الہیہ کے لئے انتقام لینے کا بیان
حدیث نمبر
6336
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا خُيِّرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا مَا لَمْ يَأْثَمْ فَإِذَا کَانَ الْإِثْمُ کَانَ أَبْعَدَهُمَا مِنْهُ وَاللَّهِ مَا انْتَقَمَ لِنَفْسِهِ فِي شَيْئٍ يُؤْتَی إِلَيْهِ قَطُّ حَتَّی تُنْتَهَکَ حُرُمَاتُ اللَّهِ فَيَنْتَقِمُ لِلَّهِ
یحیی بن بکیر، عقیل، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کوجب بھی دو امروں کے درمیان اختیار دیا گیا تو ان میں سے آسان صورت کو اختیار کیا جب تک کہ وہ گناہ کی بات نہ ہو، اگر گناہ کی بات ہوتی تو اس سے بہت زیادہ دور رہتے، خدا کی قسم آپ نے کبھی اپنے لئے انتقام نہیں لیا، جب تک محرمات الہیہ کی خلاف ورزی نہ ہو، اور جب اس کی خلاف ورزی کی ہو تو ﷲ کے لئے انتقام لیتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment