Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1776,TotalNo:6427


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
اگر کوئی شخص ہجوم میں مر جائے یا قتل ہوجائے۔
حدیث نمبر
6427
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ هِشَامٌ أَخْبَرَنَا عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا کَانَ يَوْمُ أُحُدٍ هُزِمَ الْمُشْرِکُونَ فَصَاحَ إِبْلِيسُ أَيْ عِبَادَ اللَّهِ أُخْرَاکُمْ فَرَجَعَتْ أُولَاهُمْ فَاجْتَلَدَتْ هِيَ وَأُخْرَاهُمْ فَنَظَرَ حُذَيْفَةُ فَإِذَا هُوَ بِأَبِيهِ الْيَمَانِ فَقَالَ أَيْ عِبَادَ اللَّهِ أَبِي أَبِي قَالَتْ فَوَاللَّهِ مَا احْتَجَزُوا حَتَّی قَتَلُوهُ قَالَ حُذَيْفَةُ غَفَرَ اللَّهُ لَکُمْ قَالَ عُرْوَةُ فَمَا زَالَتْ فِي حُذَيْفَةَ مِنْهُ بَقِيَّةُ خَيْرٍ حَتَّی لَحِقَ بِاللَّهِ
اسحاق بن منصور، ابواسامہ، ہشام اپنے والد سے وہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ جب جنگ احد میں مشرکوں کوشکست ہوئی تو ابلیس چلایا کہ اے ﷲ کے بندو، اپنے پیچھے دیکھو- چناچہ لوگ پلٹے اور پیچھے والوں سے جنگ کی، تو حذیفہ کی نظر اپنے باپ پر پڑی، کہنے لگے اے خدا کے بندو، یہ تو میرے باپ ہیں، میرے باپ ہیں، حضرت عائشہ کا بیان ہے کہ خدا کی قسم وہ لوگ نہ مانے، ان کو قتل کردیا، حذیفہ نے کہا کہ ﷲ تمہیں بخش دے، عروہ کہتے ہیں کہ حذیفہ کے دل میں مرتے دم تک اپنے والد کے مرنے کا افسوس رہا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment