Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1799,TotalNo:6450


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
مسلمان کافر کے عوض قتل نہ کیاجائے
حدیث نمبر
6450
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ أَنَّ عَامِرًا حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ قُلْتُ لِعَلِيٍّ ح حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يُحَدِّثُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ هَلْ عِنْدَکُمْ شَيْئٌ مِمَّا لَيْسَ فِي الْقُرْآنِ وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ مَرَّةً مَا لَيْسَ عِنْدَ النَّاسِ فَقَالَ وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ مَا عِنْدَنَا إِلَّا مَا فِي الْقُرْآنِ إِلَّا فَهْمًا يُعْطَی رَجُلٌ فِي کِتَابِهِ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ قُلْتُ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ قَالَ الْعَقْلُ وَفِکَاکُ الْأَسِيرِ وَأَنْ لَا يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِکَافِرٍ
احمد بن یونس، زہیر مطرف، عامر، ابوحجیفہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت علی سے کہا (دوسری سند) صدقہ بن فضل، ابن عینیہ، مطرف، شعبی، ابوحجیفہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت علی سے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو قرآن میں نہیں ہے اور ابن عینیہ نے کبھی یہ بیان کیا (کہ آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے) جواور لوگوں کے پاس نہیں ہے؟ انہوں نے بیان کیا کہ قسم ہے اس ذات کی جس نے دانے کو اگایا اور جاندار کو پیدا کیا ہمارے پاس وہی ہے جو قرآن میں ہے سوائے فہم کتاب کے جو کسی شخص کوعطا کیا جاتا ہے اور اس چیز کے جو صحیفہ میں ہے، میں نے کہا کہ صحیفہ میں کیا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ دیت اور غلام آزاد کرنے کے احکام اور یہ کہ مسلمان کافر کے عوض قتل نہ کیا جائے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment