کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فرائض کی تعلیم کا بیان
باب
سائبہ کی میراث کا بیان
حدیث نمبر
6307
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ لِتُعْتِقَهَا وَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا وَلَائَهَا فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي اشْتَرَيْتُ بَرِيرَةَ لِأُعْتِقَهَا وَإِنَّ أَهْلَهَا يَشْتَرِطُونَ وَلَائَهَا فَقَالَ أَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ أَوْ قَالَ أَعْطَی الثَّمَنَ قَالَ فَاشْتَرَتْهَا فَأَعْتَقَتْهَا قَالَ وَخُيِّرَتْ فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا وَقَالَتْ لَوْ أُعْطِيتُ کَذَا وَکَذَا مَا کُنْتُ مَعَهُ قَالَ الْأَسْوَدُ وَکَانَ زَوْجُهَا حُرًّا قَوْلُ الْأَسْوَدِ مُنْقَطِعٌ وَقَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَأَيْتُهُ عَبْدًا أَصَحُّ
موسیٰ، ابوعوانہ، منصور، ابراہیم، اسود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو آزاد کرنے کے لئے خریدنا چاہا اور اس کے مالکوں نے اس کے لئے ولاء کی شرط اپنے لئے کرلی، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میں بریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو آزاد کرنے کے لئے خریدنا چاہتی ہوں اور اس کے مالک اسکی ولاء کی شرط اپنے لئے کرتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ (خرید کر) اس کو آزاد کردو اس لئے کہ ولاء تو اسی کے لئے جو آزاد کرے یا آپ نے فرمایا کہ قیمت دے، اسود کا بیان ہے کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے اس کو خرید کر آزاد کر دیا پھر انہوں نے بریرہ (کو شوہر کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے) کا اختیار دیا تو بریرہ نے اپنی ذات کو اختیار کیا اور کہا کہ اگر مجھے اتنی رقم دی جاتی تو میں بھی اس کے ساتھ نہ رہتی، اسود نے کہا کہ اس کا شوہر آزاد تھا، اسود کا قول منقطع ہے اور ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا قول کہ میں نے اس کو غلام دیکھا زیادہ صحیح ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment