کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی امت کواللہ تبارک وتعالی کی توحید کی طرف بلانے کا بیان
حدیث نمبر
6872
حدثنا محمد قال حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ أَنَّ أَبَا الرِّجَالِ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَکَانَتْ فِي حَجْرِ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا عَلَی سَرِيَّةٍ وَکَانَ يَقْرَأُ لِأَصْحَابِهِ فِي صَلَاتِهِمْ فَيَخْتِمُ بِقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَلَمَّا رَجَعُوا ذَکَرُوا ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ سَلُوهُ لِأَيِّ شَيْئٍ يَصْنَعُ ذَلِکَ فَسَأَلُوهُ فَقَالَ لِأَنَّهَا صِفَةُ الرَّحْمَنِ وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَقْرَأَ بِهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبِرُوهُ أَنَّ اللَّهَ يُحِبُّهُ
محمد، احمد بن صالح، ابن وہب، عمرو، ابن ابی ہلال، ابوالرجال، محمد بن عبدالرحمن، عمرہ بنت عبدالرحمن، (جو حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کی پرورش میں تھیں،) حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو لشکر کا سردار بنا کر بھیجا، تو جب وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتا (تو قل ھو ﷲ احد) پر ختم کرتا، جب لوگ واپس ہوئے، تو یہ بات نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کی گئی، آپ نے فرمایا کہ اس شخص سے پوچھو کہ کیوں ایسا کرتا ہے، لوگوں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ چونکہ رحمن کی صفت ہے اور مجھے پسند ہے کہ میں اس کو پڑھوں، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو خبر دیدو کہ ﷲ اس سے محبت کرتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment