کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
حکومت کی حرص کا مکروہ ہونا
حدیث نمبر
6663
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَرَجُلَانِ مِنْ قَوْمِي فَقَالَ أَحَدُ الرَّجُلَيْنِ أَمِّرْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَقَالَ الْآخَرُ مِثْلَهُ فَقَالَ إِنَّا لَا نُوَلِّي هَذَا مَنْ سَأَلَهُ وَلَا مَنْ حَرَصَ عَلَيْهِ
محمد بن علاء، ابواسامہ، برید، ابوبردہ، حضرت ابوموسیٰ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میرے ساتھ میری قوم کے دو آدمی تھے، ان میں سے ایک نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہمیں امیر بنادیں، اور دوسرے نے بھی یہی عرض کیا، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہم اس کا مالک اس کونہیں بنائیں گے جو اس کی درخواست کرے یا جو اس کا حریص ہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment