کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
لوگ امام سے کس طرح بیعت کریں؟
حدیث نمبر
6707
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ وَالْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنَّ الْخَيْرَ خَيْرُ الْآخِرَهْ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ فَأَجَابُوا نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا عَلَی الْجِهَادِ مَا بَقِينَا أَبَدَا
عمربن علی، خالد بن حارث، حمید، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سردی کے موسم میں صبح کے وقت باہر نکلے اس وقت مہاجرین اور انصار خندق کھود رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا کہ اے ﷲ بھلائی تو آخرت کی بھلائی ہے اس لئے انصار اور مہاجرین کو بخش دے ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے محمدصلی ﷲ علیہ وسلم سے جہاد پر ہمیشہ کے لئے بیعت کی ہے جب تک کہ ہم زندہ رہیں۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment