کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہل علم کواتفاق پررغبت دلانے کا بیان
حدیث نمبر
6834
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ عَمْرٍو مَوْلَی الْمُطَّلِبِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَعَ لَهُ أُحُدٌ فَقَالَ هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَکَّةَ وَإِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا تَابَعَهُ سَهْلٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُحُدٍ
اسمعیل، مالک، عمرو، (مطلب کے مولی) انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو احد پہاڑ دکھائی دیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے- اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں یاﷲ حضرت ابراہیم نے مکہ کو حرم بنایا تھا اور میں مدینہ کے دونوں پتھریلے کناروں کے حصے کو حرم قرار دیتا ہوں اس کے متعلق سہل نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس کی متابعت میں روایت کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment