کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فتنوں کا بیان
باب
دجال مدینہ میں داخل نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر
6646
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا حَدِيثًا طَوِيلًا عَنْ الدَّجَّالِ فَکَانَ فِيمَا يُحَدِّثُنَا بِهِ أَنَّهُ قَالَ يَأْتِي الدَّجَّالُ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْهِ أَنْ يَدْخُلَ نِقَابَ الْمَدِينَةِ فَيَنْزِلُ بَعْضَ السِّبَاخِ الَّتِي تَلِي الْمَدِينَةَ فَيَخْرُجُ إِلَيْهِ يَوْمَئِذٍ رَجُلٌ وَهُوَ خَيْرُ النَّاسِ أَوْ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ فَيَقُولُ أَشْهَدُ أَنَّکَ الدَّجَّالُ الَّذِي حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثَهُ فَيَقُولُ الدَّجَّالُ أَرَأَيْتُمْ إِنْ قَتَلْتُ هَذَا ثُمَّ أَحْيَيْتُهُ هَلْ تَشُکُّونَ فِي الْأَمْرِ فَيَقُولُونَ لَا فَيَقْتُلُهُ ثُمَّ يُحْيِيهِ فَيَقُولُ وَاللَّهِ مَا کُنْتُ فِيکَ أَشَدَّ بَصِيرَةً مِنِّي الْيَوْمَ فَيُرِيدُ الدَّجَّالُ أَنْ يَقْتُلَهُ فَلَا يُسَلَّطُ عَلَيْهِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، عبید ﷲ ، بن عبد ﷲ بن عتبہ بن مسعود ابوسعید سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دجال کے متعلق ایک طویل حدیث بیان فرمائی جوآپ نے فرمایا منجملہ اس کے دجال اس حال میں آئے گا کہ اس پر حرام ہوگا کہ مدینہ میں داخل ہو، چناچہ وہ کسی شور زمین پر اترے گا، جومدینہ میں سب سے اچھا ہوگا وہ کہے گا میں گواہی دیتا ہوں کہ تو دجال ہے جس کے متعلق نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرما چکے ہیں- دجال (اپنے ساتھیوں سے) مخاطب ہوگا کہ بتلاؤ اگر میں اس کوقتل کردوں پھراس کوزندہ کردوں تو کیا معاملہ میں (یعنی میری خدائی) میں شک کرو گے، تو لوگ کہیں گے کہ نہیں چناچہ وہ اس کو قتل کردے گا پھر زندہ کرے گا، وہ آدمی کہے گا کہ خدا کی قسم میں آج پہلے کی بہ نسبت تیرے متعلق بہت زیادہ بصیرت رکھتا ہوں دجال پھراس کو قتل کرنا چاہے گا لیکن اس کو قدرت نہ ہوگی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment