کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ اہل کتاب سے کسی چیز کے متعلق نہ پوچھو۔
حدیث نمبر
6861
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَيْفَ تَسْأَلُونَ أَهْلَ الْکِتَابِ عَنْ شَيْئٍ وَکِتَابُکُمْ الَّذِي أُنْزِلَ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْدَثُ تَقْرَئُونَهُ مَحْضًا لَمْ يُشَبْ وَقَدْ حَدَّثَکُمْ أَنَّ أَهْلَ الْکِتَابِ بَدَّلُوا کِتَابَ اللَّهِ وَغَيَّرُوهُ وَکَتَبُوا بِأَيْدِيهِمْ الْکِتَابَ وَقَالُوا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا أَلَا يَنْهَاکُمْ مَا جَائَکُمْ مِنْ الْعِلْمِ عَنْ مَسْأَلَتِهِمْ لَا وَاللَّهِ مَا رَأَيْنَا مِنْهُمْ رَجُلًا يَسْأَلُکُمْ عَنْ الَّذِي أُنْزِلَ عَلَيْکُمْ
موسیٰ بن اسمعیل، ابراہیم، ابن شہاب، عبیدﷲ سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ تم لوگ اہل کتاب سے کسی چیز کے متعلق کیوں کر پوچھتے ہو حالانکہ تمہاری کتاب وہ ہے جو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر تازہ تازہ اتاری ہے، اسے تم پڑھتے ہو، خالص ہے اس میں کوئی آمیزش نہیں، اور اس کتاب نے تم سے بیان کر دیا ہے کہ اہل کتاب نے اپنی کتاب کو بدل ڈالا اور اس میں تغیر کیا وہ لوگ اپنے ہاتھ سے کتاب لکھتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ ﷲ کی طرف سے ہے تاکہ اس کے ذریعہ تھوڑی قیمت وصول کریں جس کا علم تمہارے پاس آ چکا ہے تو کیا اس کے متعلق سوال کرنے سے وہ تمہیں منع نہیں کرتا ہے خدا کی قسم! میں ان (اہل کتاب) میں سے کسی کو نہیں دیکھتا ہوں کہ تم سے اس چیز کے متعلق پوچھیں جو تم پر نازل کی گئی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment