Tuesday, November 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2095,TotalNo:6746


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
آرزو کرنے کا بیان
باب
لفظ لو (اگر) کے استعمال کے جائز ہونے کا بیان
حدیث نمبر
6746
حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَاصَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ الشَّهْرِ وَوَاصَلَ أُنَاسٌ مِنْ النَّاسِ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ مُدَّ بِيَ الشَّهْرُ لَوَاصَلْتُ وِصَالًا يَدَعُ الْمُتَعَمِّقُونَ تَعَمُّقَهُمْ إِنِّي لَسْتُ مِثْلَکُمْ إِنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مُغِيرَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عیاش بن ولید، عبدالاعلی، حمید، ثابت، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے آخری مہینے میں متواتر روزے رکھے، اور کچھ لوگوں نے بھی پے درپے روزے رکھے، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو جب یہ خبر ملی تو فرمایا کہ اگر مہینہ لمبا ہوتا تو میں اس قدر متواتر روزے رکھتا، کہ لوگ اپنی سختی کو چھوڑ دیتے، میں تم جیسا نہیں ہوں، مجھے تو میرا رب کھلاتا ہے اور پلاتا ہے، سلیمان بن مغیرہ نے ثابت سے انہوں نے حضرت انس سے انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس کی متابعت میں روایت کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment