کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
نابالغ کے بیعت کرنے کا بیان
حدیث نمبر
6716
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ وَکَانَ قَدْ أَدْرَکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَهَبَتْ بِهِ أُمُّهُ زَيْنَبُ بِنْتُ حُمَيْدٍ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَايِعْهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ صَغِيرٌ فَمَسَحَ رَأْسَهُ وَدَعَا لَهُ وَکَانَ يُضَحِّي بِالشَّاةِ الْوَاحِدَةِ عَنْ جَمِيعِ أَهْلِهِ
علی بن عبد ﷲ ، عبد ﷲ بن یزید، سعید بن ابی ایوب، ابوعقیل، زہرہ بن معبد، عبد ﷲ بن ہشام سے روایت کرتے ہیں اور انہوں نے نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا زمانہ پایا تھا اور ان کی ماں زینب بن حمید ان کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے گئیں اور عرض کیا اے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس سے بیعت لے لیجئے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ ابھی چھوٹا ہے، پھر آپ نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لئے دعا فرمائی اور اپنے تمام گھر والوں کی طرف سے ایک بکری قربانی کیا کرتے تھے
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment