Tuesday, November 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2033,TotalNo:6684


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
حاکم جب دو آدمیوں کو کسی ایک جگہ بھیجے تو ان دونوں کو حکم دینا کہ دونوں ایک دوسرے کا کہا مانیں اور جھگڑا نہ کریں
حدیث نمبر
6684
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبِي وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ إِلَی الْيَمَنِ فَقَالَ يَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا وَتَطَاوَعَا فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَی إِنَّهُ يُصْنَعُ بِأَرْضِنَا الْبِتْعُ فَقَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ وَقَالَ النَّضْرُ وَأَبُو دَاوُدَ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَوَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن بشار، عقدی، شعبہ، سعید بن ابی بردہ، ابوبردہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے میرے والد معاذ بن جبل کو یمن کی طرف بھیجا تو آپ نے فرمایا کہ تم دونوں آسانی کرنا سختی نہ کرنا لوگوں کو خوشخبری دینا نفرت نہ دلانا اور ایک دوسرے کا کہا ماننا، ابوموسیٰ نے عرض کیا کہ میرے ملک میں بتبع بنایا جاتا ہے (اس کے متعلق آپ کا کیا حکم ہے) آپ نے فرمایا کہ ہرنشہ آور چیز حرام ہے اور نضر اور ابوداؤد اور یزید بن ہارون، اور وکیع بواسطہ شعبہ، ابوبردہ، حضرت ابوموسیٰ، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment