Friday, October 22, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:505


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نمازوں کےاوقات اور انکی فضیلت کا بیان
باب
نماز پڑھنے والا اپنے پروردگار سے سرگوشی کرتا ہے
حدیث نمبر
505
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ وَلَا يَبْسُطْ  أَحَدُکُمْ ذِرَاعَيْهِ کَالْکَلْبِ وَإِذَا بَزَقَ فَلَا يَبْزُقَنَّ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ فَإِنَّهُ يُنَاجِي رَبَّهُ  وَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ لَا يَتْفِلُ قُدَّامَهُ أَوْ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَکِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمَيْهِ وَقَالَ شُعْبَةُ لَا يَبْزُقُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ وَلَکِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ وَقَالَ حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَبْزُقْ فِي الْقِبْلَةِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ وَلَکِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ
حفص بن عمر، یزید بن ابراہیم، قتادہ، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا، سجدوں میں اعتدال کرو اور تم میں سے کوئی شخص اپنے ہاتھ کتے کی طرح نہ بچھائے اور جب تھوکے تو نہ اپنے آگے تھوکے اور نہ اپنی بائیں جانب، اس لئے کہ وہ اپنے پرودگار سے مناجات کرتا ہے اور سعید نے قتادہ سے روایت کیا ہے کہ اپنے آگے یا اپنے سامنے نہ تھوکے، بلکہ اپنی بائیں جانب یا اپنے قدم کے نیچے، شعبہ نے کہا کہ نہ اپنے سامنے تھوکے اور نہ اپنی دائیں جانب، لیکن اپنی بائیں جانب یا اپنے قدم کے نیچے، اور حمید نے انس سے، انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ قبلہ کی جانب نہ تھوکے اور نہ ہی اپنی دائیں جانب، بلکہ اپنی بائیں جانب یا قدم کے نیچے تھوکے-

No comments:

Post a Comment