Friday, October 22, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:542


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نمازوں کےاوقات اور انکی فضیلت کا بیان
باب
 عشاء کا وقت آدھی رات تک ہے۔
حدیث نمبر
542
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ الْمُحَارِبِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعِشَائِ إِلَی نِصْفِ اللَّيْلِ ثُمَّ صَلَّی ثُمَّ قَالَ قَدْ صَلَّی النَّاسُ وَنَامُوا أَمَا إِنَّکُمْ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا وَزَادَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ خَاتَمِهِ لَيْلَتَئِذٍ
عبدالرحیم، محاربی، زائدہ، حمید، طویل، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز میں ایک مرتبہ نصف شب تک تاخیر فرمائی اس کے بعد نماز پڑھی اور فرمایا کہ لوگ پڑھ پڑھ کر سو رہے اور تم نماز میں رہے جب تک کہ تم اس کا انتظار کیا اور ابن ابی مریم نے اتنی بات زیادہ روایت کی ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم سے یحیی بن ایوب نے کہا وہ کہتے ہیں مجھ سے حمید نے بیان کی انہوں نے انس سے سنا کہ گویا میں اس شب میں آپ کی انگوٹھی کی چمک کو دیکھ رہا ہوں-

No comments:

Post a Comment