Friday, October 22, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:536


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نمازوں کےاوقات اور انکی فضیلت کا بیان
باب
عشاء (کی نماز) کے وقت جب لوگ جمع ہو جائیں الخ۔
حدیث نمبر
536
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو هُوَ ابْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ سَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ بِالْهَاجِرَةِ وَالْعَصْرَ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ وَالْمَغْرِبَ إِذَا وَجَبَتْ وَالْعِشَائَ إِذَا کَثُرَ النَّاسُ عَجَّلَ وَإِذَا قَلُّوا أَخَّرَ وَالصُّبْحَ بِغَلَسٍ
مسلم بن ابراہیم، شعبہ، سعد بن ابراہیم، محمد بن عمرو بن حسن بن علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن ابی طالب روایت کرتے ہیں کہ ہم نے جابر بن عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کی کیفیت پوچھی، انہوں نے کہا کہ ظہر کی نماز آپ دوپہر میں پڑھتے تھے اور عصر کی ایسے وقت کہ آفتاب صاف ہوتا اور مغرب کی (نماز اس وقت پڑھتے) جب سورج غروب ہوجاتا اور عشاء کی نماز (نماز اس وقت پڑھتے) جب آدمی بہت ہو جاتے، جلد پڑھ لیتے اور جب کم ہوتے، تو دیر میں پڑھتے اور صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھتے-

No comments:

Post a Comment